پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت میں زور دار دھماکہ ہوا ہے،ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوئے ہیں، دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز کئی میل دور تک سنائی دی ۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق رنگ روڈ پر دھماکے کی اطلاع پر ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ ہوگئیں۔پشاور کے علاقے رنگ روڈ پر دھماکے کی اطلاع ہے، جس کی خبر ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ کردی گئی ہیں۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا پتا نہیں چل سکا، پولیس جائے دھماکا کی جانب روانہ ہوگئی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق دھماکا ریسٹورینٹ کے قریب ہوا ہے، جس میں اب تک ایک شخص کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے اور 3 افراد زخمی ہیں۔
