The committee expressed its displeasure for not inviting the committee chairman in the meeting of the joint coordination committee

مشترکہ رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کمیٹی چیئرمین کو دعوت نہ دینے پر کمیٹی کا اظہار برہمی

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) سینیٹر شمیم آفریدی کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس ہوا،مشترکہ رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کمیٹی چیئرمین کو دعوت نہ دینے پر کمیٹی برہم ہو گئی، ن لیگی سینیٹر پیر صابر شاہ نے کمیٹی اجلاس کو نشستن گفتن برخاستن قرار دیدیا۔ سینیٹر پیر صابر شاہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین کمیٹی کو اس اجلاس میں بلایا جاتا تو وہ کمیٹی کی نمائندگی کرتے، دستاویز پہلے فراہم کی جاتی تو شاید ہم اس پر تیاری کرتے۔چیئرمین سی ڈی اے نور الامین مینگل نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کنونشن ہماری پراپرٹی نہیں ہے،کنونشن سنٹر وزات داخلہ کے ماتحت آتا ہے، وزیر نجکاری کی جانب سے کہا گیا کہ ہم نے کنونشن سنٹر کے اصل مالک کا معاملہ فائنل کیا ہے۔عابد حسین بھائیو نے کہا کہمیرے ہوتے ہوئے کمیٹی کو بائی پاس نہیں کیا جائے گا۔قائمہ کمیٹی نے کنونشن سنٹر نجکاری کے معاملے پر وزارت داخلہ حکام کو آئندہ میٹنگ میں طلب کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں