اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)اسلام آباد ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ کے حوالے سے تقریب کا انعقاد ہوا، تقریب میں وزیرمذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود اور سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی موجود تھے،تقریب میں وزارت انسداد منشیات اور ایئرپورٹ حکام بھی موجود تھے، تقریب میںتمام مسائل امیگریشن کے حوالے سے حل ہونگے،تقریب میںروڈ ٹو مکہ سے اس سال امیگریشن کے تمام معاملات اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہوگا،26 ہزار عازمین روڈ ٹو مکہ سےسفر کریں گے،سعودی نائب وزیر داخلہ نے بڑا کامیاب دورہ پاکستان کیا ہے۔سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ پونے دو لاکھ عازمین اس سال حج کریں گے۔دیگر پاکستانی ائیرپورٹ پر بھی روڈ ٹو مکہ کے انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں،امیگریشن اور کسٹم کے تمام مسائل پر ایم او یو سائن ہوچکا ہے،دیگر ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ اگلے سال شروع ہوگا،چار سال بعد بڑا حج ہو رہا ہے،کوئٹہ ملتان اور پشاور سمیت دیگر ایئرپورٹ بھی شامل کریں گے،عازمین کیلئے تمام سہولیات کی کوشش کر رہے ہیں،قربانی کے پسے عازمین کو نہیں دینا ہونگے،اپنے وسائل کے مطابق عازمین کی خدمت کے لیے انتظامات مکمل کیے ہیں،کسی کو مفت حج کی اجازت نہیں ہوگی،عازمین کی رہنمائی کیلئے معاون بھجوا رہے ہیں،21 مئی کو حج آپریشن شروع ہوگا،پہلی پرواز مدینہ جائیں گے۔سعودی سفیرنواف مالکی نے کہا کہ جدہ اور مدینہ میں حج آپریشن کیلئے انتظامات کر کئے ہیں،روڈ ٹو مکہ کا بڑا اقدام ہے،حج کے انتظامات کی کاسٹ چار ہزار ڈالر سے بھی کم ہوگئی ہے،ایک ہی چھت کے نیچے پاکستانی عازمین کو سہولت ملے گی،سعودی حکومت اپنے مہمانوں کی مکمل خدمت کیلئے تیار ہے،وزیراعظم محمد شہباز شریف کے روڈ ٹو مکہ کے حوالے سے اقدامات پر شکر گزار ہوں،لاہور اور کراچی سے روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ پر کام جلد شروع ہو گا،کوشش ہوگی پاکستانی عازمین کو دیگر ایئرپورٹ پر بھی اگلے سال سہولت دینگے،کوشش کر رہا ہوں کے حجاج کو کچھ رقم بھی واپس کی جائے،720 ریال حجاج کو قربانی کی مد میں وزارت دے گی،25 کروڑ عوام سعودی حکومت اور عوام کے ساتھ ہے۔
