The video of Tehreek-e-Insaaf flag and hat being burnt in front of Colonel Sher Khan Shaheed's shrine went viral on social media

مزار کرنل شیر خان شہید کے سامنے تحریک انصاف کے جھنڈے اور ٹوپی نذر آتش کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

صوابی(سٹاف رپورٹر)کرنل شیر خان شہید نشان حیدر کے مزار کے سامنے احتجاج کے طور پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جھنڈے اور ٹوپی کو نذر آتش کرنے کی ویڈیو جمعرات کو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
عابد سکنہ کرنل شیر خان کلے نامی ایک شہری نے ہاتھ میں پی ٹی آئی کا جھنڈا تھامے صوابی مردان روڈ کے کنارے واقع کرنل شیر خان کے مقبرے کے سامنے پہنچے جہاں انہوں نے جھنڈےاور ٹوپی کو آگ لگا دی اور اعلان کیا کہ شرم آتی ہے پی ٹی آئی کے رہنماں اور کارکنوں کو جو اس میں ملوث تھے۔ قرآنی آیات کی بے حرمتی عابد خان کے نام سے شناخت ہونے والے شخص نے ویڈیو میں کہا کہ تم (پی ٹی آئی رہنما اور کارکنان) غدار، منافق اور بے ایمان ہیں، تم نے کیا کیا، تم نے 9 مئی کو پاک رجمنٹ مردان میں قرآنی آیات کی بے حرمتی کی۔’آج میں عظیم مجاہد کیپٹن کرنل شیر خان کو سلام پیش کرنے آیا ہوں اور ان کے مزار کے سامنے پی ٹی آئی کا جھنڈا اور ٹوپی جلا رہا ہوں۔” انہوں نے پی ٹی آئی کے جھنڈے کو نذر آتش کرنے سے پہلے اعلان کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ”میں نے آپ کے جھنڈےاور ٹوپی کو اس لیے نذر آتش کیا کہ آپ لوگوں نے قرآن پاک کی آیات کی بے حرمتی کی، پاک فوج کی بے حرمتی کی اور کے پی پولیس کی بے حرمتی کی“۔ عابد خان نے کہا: ”آپ (پی ٹی آئی رہنما اور کارکنان)! لوگ بے عزت اور بے ایمان ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں