Swabi Police arrested 9 more workers of Tehreek-e-Insaf

صوابی پولیس نے تحریک انصاف کے مزید 9کارکنوں کو گرفتار کرلیا

صوابی(کرائم سیل)صوابی پولیس نے نومئی کے احتجاج کے دوران صوابی انٹر چینج میں واقع ٹول پلازوں کو آگ لگا کر جلانے۔توڑ پھوڑ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور پشاور اسلام آباد موٹر وے بند کرنے پر درج ایف آئی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مزید نو کارکنوں کو گرفتار کرکے ضلعی صدر سہیل یوسفزئی سمیت ایک سو سات تک گرفتار کارکنوں کی تعداد پہنچ گئی۔ پی ٹی آئی کے سابق ریجن صدر حاجی بلند اقبال ترکءنے پاک فوج کے پنجاب رجمنٹ سنٹر مردان میں شہید کارگل کرنل شیر خان نشان حیدر کے مجسمہ کو توڑنے والے ملزم کی گرفتاری پر پولیس اہلکاروں کے لئے نقد انعام اور ایوارڈ دینے کا اعلان کیا دریں اثناءپی ٹی آئی کے ایک اور مفرور کادکن کی آبدیدہ ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں کارکن نے ضلعی صدر سہیل یوسفزئی سے مخاطب ہوکر کہا کہ سہیل یار آپ بےفکر آرام سے بیٹھے ہیں جب ہم پریشانی اور مشکل میں پھنسے ہوئے ہیں ہماری غریبی ہے کام اور دیہاڑی نہیں ہے مفروری اور بےروزگاری کی وجہ سے چھوٹے چھوٹےبچے بھوکے ہیں ٹھیکہ دار کام پر حاضری کے لیے بار بار فون کرتے ہیں گزشتہ روز ایک خاتون نے بچوں کے خوراک کے لیے تین ہزار روپے چھوڑے ہیں مشکل میں پارٹی اور کوئی بھی کام نہیں آسکتا ہے یہ مسلہ کب ختم ہوگا ہمیں اس مشکل سے نکالا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں