Imran Khan should be banned by disqualifying Tehreek-e-Insaaf, Mufti Kifayatullah's demand

” عمران خان کو نااہل کر کے تحریک انصاف پر پابندی عائد کی جائے“مفتی کفایت اللہ کا مطالبہ

جیکب آباد(سٹاف رپورٹر)جمعیت علماءاسلام ف کے مرکزی رہنما مفتی کفایت اللہ نے کہاہے کہ انصاف کے ٹیڑھے ترازوکو سیدھا کرنا چاہتے ہیں، عمران خان مکافات عمل کا شکار ہوچکے ہیں، منظم منصوبہ بندی کے تحت جناح ہا¶س سمیت قومی اداروں کو نقصان پہنچایا گیا، عمران خان کو نااہل کر کے تحریک انصاف پر پابندی عائد کی جائے۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی کفایت اللہ نے کہا کہ عمران خان نے سیاست میں آنے کے بعد مہذب سیاست کا جنازہ نکلا اور سیاست میں گالی کا رواج ڈالا، عمران خان نے چوروں کو پکڑنے کا نعرا لگایا لیکن اقتدار میں آکر خود اور اپنی باپردہ بیوی کے ساتھ چوریاں شروع کردیں، القادر ٹرسٹ اس کا کھلا ثبوت ہے، عمران خان کو نااہل قرار دے کر ان کی جماعت پر پابندی عائد کی جائے کیونکہ انڈیا کی حکومت اعتراف کررہی ہے کہ ہم 70 ارب خرچ کرنے کے باوجود پاکستان کے خلاف کچھ بھی نہ کر سکے جو عمران خان نے کر کے دکھایا ہے، عمران نے اس دن مودی کے الیکشن میں کامیاب ہونے کے لیے باتیں کیں تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کا ترازو ٹیڑھا ہے، اس کے پاس دو ترازو ہیں، عمران کے لیے الگ اور دیگر کے لیے الگ ہے جس کو سیدھا کرنے کے لیے پی ڈی ایم کی جانب سے سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا دیا گیا ،چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو ہٹانے کے لیے سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس بھیجا گیا ہے ،ریفرنس کے معاملے پر پارلیمنٹ نے پی ڈی ایم کے موقف کی حمایت کی ہے، اب عمران خان کے ساتھ مکافات عمل ہورہا ہے، عمران خان اور شیخ رشیداب اپنی گرفتاری پر رو رہے ہیں، عمران خان نے اپنے دور میں تحریک لبیک پر پابندی عائد کی ، اب ان کی جماعت پر بھی پابندی عائد کی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں