A new twist in the story of Nimra Kazmi, who ran away from home and got married, reached the court for divorce

گھر سے بھاگ کر پسند کی شادی کرنیوالی نمرہ کاظمی کی کہانی میں نیا موڑ،خلع کیلئے عدالت پہنچ گئی

کراچی(عدالتی رپورٹر)گزشتہ برس پسند کی شادی کرنے والی نمرہ کاظمی نے خلع کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا،واضح رہے کہ نمرہ نے 18 اپریل 2022 کو نجیب شاہ رخ سے پسند کی شادی کی تھی۔
نمرہ کاظمی نے شوہر نجیب سے خلع کیلئے عدالت میں درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا کہ نجیب شاہ رخ مجھے بغیر کسی وجہ کے تشدد کا نشانہ بناتا تھا،نمرہ نے درخواست میں کہا کہ شادی کے وقت 5 ہزار روپے حق مہر طے ہوا تھا جو ابھی تک نہیں ادا کیا گیا ہے،اب نجیب کے ساتھ نہیں والدین کے ساتھ رہنا چاہتی ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں