لاہور(سٹاف رپورٹر) پولیس نے زمان پارک سے فرار کی کوشش کرنے والے مزید 6 شرپسندوں کو گرفتار کر لیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق سی سی پی اور لاہور بلال صدیق کمیانہ نے زمان پارک سے فرار کی کوشش میں مزید 6 شرپسندوں کی گرفتاری کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں میں سے 4 عسکری ٹاور اور 2 کور کمانڈر ہاوس حملے میں ملوث تھے،شادمان تھانے پر حملہ کرنے والے 35 شر پسند بھی پکڑے گئے۔ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے گرفتار کیا گیا،شرپسندوں کو شناخت پریڈ کیلئے جیل منتقل کر دیا گیا۔
بلال صدیق کمیانہ کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کی تعداد اب 14ہوگئی ہے۔تھانہ شادمان پر حملے کا مقدمہ دہشت گردی سمیت دیگر 17 دفعات کے تحت درج ہے،جس میں میاں اسلم اقبال،جمشید چیمہ سمیت دیگر پی ٹی آئی کارکنان نامزد ہیں۔
