خیبرپختونخوا سے بھی پی ٹی آئی کی وکٹیں گرنا شروع،اہم سابق وزیر نے علیحدگی کا اعلان کر دیا

پشاور (سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کی خیبرپختونخوا سے بھی وکٹیں گرنا شروع ہوگئی ہیں اور سابق صوبائی وزیر اقبال وزیر نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کردیاہے۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر خیبر پختونخوا اقبال وزیر کا کہنا تھا کہ نو مئی کے واقعات دلخراش ہیں، ریاستی اداروں پر حملے قابل مذمت ہیں، ہر موقع پر پارٹی سے وفاداری کا ثبوت دیا لیکن ملکی مفاد سیاست سے بالاتر ہے،جب پارٹی میں فارورڈ بلاک کی کوشش ہوئی تو پارٹی کا ساتھ دیا، ملک سے وفاداری سیاست سے بالاتر ہے، عمران خان کی حفاظت کے لیے خود بنی گالہ اور زمان پارک گیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں اور فی الحال کسی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار نہیں کررہا، آئندہ کے لائحہ کا فیصلہ ساتھیوں سے مشاورت کے بعد کروں گا،کسی بھی دباو کے بغیر بنیادی رکنیت او رشمالی وزیرستان کے صدر کے عہدے سے دستبرداری کا اعلان کرتاہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں