The husband killed his wife in the name of honor

شوہر نے غیرت کے نام پر بیوی کو قتل کردیا

فیصل آباد (کرائم رپورٹر) غیرت کے نام پرشوہر نے اپنی بیوی کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔
پاکستان ٹائم کے مطابق تھانہ چک جھمرہ کے علاقہ 162ر ب سکندر پور میں عباس نامی شخص نے مبینہ غیرت کے نام پر اپنی بیوی نازیہ بی بی کو قتل کردیا۔اطلاع ملنے پر پولیس کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں اور مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم نے مقتولہ کے گلے میں رسہ ڈال کر اس کا گلہ گھونٹ دیا، سانس بندہونے پر دم گھٹنے سے مقتولہ کی موت واقعہ ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں