واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکا کے دیوالیہ ہونے کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میز پر ڈیفالٹ کوئی آپشن نہیں ہے، ڈیموکریٹس اور ریپبلکن کے درمیان واحد راستہ معاہدہ ہے،انہوں نے کہا کہ قرض کی حد بڑھانے کے معاہدے پر بات چیت جاری ہے،واضح رہے کہ یکم جون سے پہلے قرض حاصل کرنے کی حد میں اضافے کی ڈیل نہ ہوئی تو 31.4کھرب ڈالرز کی مقروض دنیا کی سب سے بڑی معیشت کریش کرجائے گی۔
