لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب کی 19 یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کے انٹرویوز روکنے کے عدالتی احکامات کو ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ہوا میں اڑا دیا،ایچ ای ڈی کی قائم کردہ سرچ کمیٹی نے بدھ کے روز سپیشلائزڈ یونیورسٹیز کے امیدواروں کے انٹرویوز کا مرحلہ مکمل کیا۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق دو روز قبل 23 مئی کو لاہور ہائی کورٹ کے بہاولپور بنچ کے جسٹس عاصم حفیظ کے روبرو درخواست گزار ڈاکٹر غزالی سید نے وائس چانسلرز کی تقرریوں کے پراسس کو چیلنج کیا تھا،جس پر عدالت نے حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے پراسس کو معطل کرتے ہوئے قرار دیا تھا کہ ایچ ای ڈی انٹرویوز کا سلسلہ روک دے،نگران حکومت کے پاس الیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق نگران حکومت کے پاس ریگولر تقرریو ں کا اختیار حاصل نہیں۔ذرائع کے مطابق عدالتی حکم کو نظر انداز کرتے ہوئے ایچ ای ڈی نے انٹرویوز کا سلسلہ بدھ کے روز بھی جاری رکھا۔
