اسلام آ باد (سٹاف رپورٹر )وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی جانب سے سرکاری وپرائیویٹ اداروں کا ڈیٹا محفوظ بنانے کیلئے حکمت عملی تیار گئی۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق سرکاری وپرائیویٹ اداروں کا ڈیٹا محفوظ بنانے کیلئے قومی سطح پر کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم بنا دی گئی۔وزارت آئی ٹی نےنیشنل سرٹس فریم ورک اوررولزمنظوری کیلئے حکومت کوبھیج دیے۔ وزارت آئی ٹی دستاویز کے مطابق سائبرسیکیورٹی یقنیی بنانے کیلئے مقامی سطح پرسافٹ وئیرز، ہارڈ وئیرزتیارہوں گے، قومی کمپیوٹرایمرجنسی رسپانس ٹیم جون سےاپنا کام شروع کرےگی، نیشنل سائبر سیکیورٹی سینٹر اور ریسرچ اکیڈمی بنائی جائے گی۔ خیال رہے کہ قومی دنوں میں سرکاری ویب سائٹس ڈیٹا محفوظ بنانے کیلئے خصوصی مانٹیرنگ سیل بنایاجاتاہے، سائبرسیکیورٹی کے سلسلے میں روس، انڈونیشیا، چین، سعودی عرب، ایران، سنگاپور کے ساتھ سائبر ڈپلومیسی معاہدے ہوچکے۔