لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما فواد چوہدری اور مسلم لیگ ق کے چیف آرگنائزر چوہدری سرور کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق دنوں رہنماوں کے درمیان ملک کی مجموعی صورتحال اور سیاسی امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ذرائع کے مطابق فواد چوہدری کا مسلم لیگ ق میں شامل ہونے کا امکان ہے۔
سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں
اس سے قبل فواد چوہدری نے جہانگیر ترین سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا اور ان سے سیاسی لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا تھا۔اس حوالے سے فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ میں پہلے ہی کہہ چکا ہوں سیاست سے وقفہ لے رہا ہوں، فی الحال سیاست کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔