کراچی(ایجوکیشن رپورٹر) محکمہ تعلیم سندھ کی جانب ارلی چائلڈ ہوڈ ٹیچرز کی خالی ا?سامیوں پر بھرتیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے، خالی ا?سامیوں پر بھرتیاں تھرڈ پارٹی ٹیسٹنگ کے تحت کی جائیں گی۔
پاکستان ٹائم کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے 1500 خالی ا?سامیوں پر بھرتیاں کرنے کی ہدایت کی ہے۔صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ کا کہنا ہے کہ ارلی چائلڈ ہوڈ ٹیچرز کی خالی ا?سامیوں پر بھرتیاں تھرڈ پارٹی ٹیسٹنگ کے تحت کی جائیں گی، بچوں کی ارلی سکولنگ کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے کلاسز کا ا?غاز کیا گیا۔وزیر تعلیم نے ارلی چائلڈ ہوڈ ٹیچر کے سروس سٹرکچر اور پروموشن کے رولز بنانے سے متعلق بھی ہدایت کی۔
