کراچی(شوبز رپورٹر)پاکستان شوبز انڈسٹری کے دو بہترین نام خوشحال خان اور احسن خان سے کون واقف نہیں؟ لیکن آخر ان دونوں کے درمیان کیا رشتہ ہے، اس کی حقیقت سامنے آگئی۔ اپنے ایک انٹرویو میں خوشحال خان بارے سوال پر احسن خان نے اپنے اور خوشحال کے رشتے کے بارے میں راز فاش کردیا
۔احسن نے بتایا کہ خوشحال خان ایک زبردست اور باصلاحیت اداکار ہیں، ہاں میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ وہ ہمارے چھوٹے بھائی کی طرح ہے ، مداح سمجھتے ہیں کہ خوشحال خان میرے بھانجے ہیں یا پھر قریبی رشتے دار ہیں لیکن ایسا کچھ نہیں۔احسن خان نے بتایا کہ دراصل ہماری ایک ساتھ ویڈیو وائرل ہوئی تھی اور پھر ایک ڈرامے میں خوشحال نے میرے بھتیجے کا کردار بھی کیا تھا جس کی وجہ سے مداحوں کو غلط فہمی ہوگئی۔