لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)ڈینز ، چیئرمینز اور پرووآس چانسلر کی تقرریاں سنیارٹی کا تعین کیے بغیر کیے جانے کا انکشاف۔ڈاکٹر منصور سرور نے اپنے پورے ٹنیور میں سنیارٹی لسٹ اور سنیارٹی رولز کی عدم موجودگی میں تقرریاں کیں،یوای ٹی سینٹ کے ممبر پروفیسر ڈاکٹرمحمد آصفنے چانسلر/گورنر کے نام خط لکھ دیا
ڈاکٹر منصور سرور نے نہ صرف خود یو ای ٹی ایکٹ کی خلاف ورزی کی بلکہ ہا ئر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور چانسلر آفس کو بھی گمراہ کیا۔ خط کے مندرجات۔چیرمین کی تقرری تین سینئر پروفیسرز میں سے وا?س چانسلر کرتا ھے۔ جبکہ ڈین کا تقرر تین سینئر فیکلٹی پروفیسرز میں سے چانسلر / گورنر کرتاہے۔
یو ای ٹی انتظامیہ نے عدالت میں موقف دیا کہ ہم نے کبھی سنیارٹی لسٹ یا سنیارٹی رولز ھی نہیں بنائے۔سنیارٹی لسٹ کی عدم موجورگی میں پھر سنیارٹی کا تعین کیسے ہوگیا؟یوای ٹی انتظامیہ کی جعل سازی پکڑی گ?ی۔پروفیسر نے سنیارٹی لسٹ کی کاپی بھی گورنر کو ارسال کردی،عدالت نے بھی واضح تنبیہ کی کہ اگر کو?ی اور سنیارٹی لسٹ یا رول پایا گیا تو رجسٹرار ، واس چانسلر اور پبلک انفارمیشن آفیسر جعلسازی کے مرتکب ہونگے۔پروفیسر ڈاکٹر آصف رفیق نے عدالتی احکامات۔سنیارٹی لسٹ سمیت ایکٹ کی کاپی اور متعلقہ دستاویزات بھی گورنر کو ارسال کردیے۔
