science formula

سائنس کا اہم کارنامہ،ہمیشہ جوان رہنے کا فارمولہ سامنے آگیا

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک)سائنسدانوں نے ایسا غذائی جز تلاش کیا ہے جو ممکنہ طور پر بڑھاپے کی جانب سفر سست کرنے اور صحت مند رہنے میں مدد فراہم کر سکتا ہے۔سائنسدانوں نے دریافت کیا کہ ٹورین نامی مائیکرو نیوٹرینٹ عمر بڑھنے کے باوجود جسم کو جوان رکھنے میں مدد فراہم کر سکتا اورعمرمیں بھی اضافہ کرتاہے۔چوہوں اور بندروں

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں

پر اس غذائی جز کے تجربات میںمثبت نتائج سامنے آئے اور اب ماہرین انسانوں پر اس کی آزمائش کرنا چاہتے ہیں۔ابھی یہ واضح نہیں کہ انسانوں پر بھی ایسے ہی اثرات مرتب ہوں گے یا نہیں مگر سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ شواہد کو مدنظر رکھ کر بڑے پیمانے پر کلینیکل ٹرائل شروع کیا جا سکتا ہے۔محققین کا کہنا تھا کہ انسانوں کو اس کے سپلیمنٹس استعمال کرکے اثرات کا جائزہ لیا جائے گا۔ 60 سال کی عمر میں ایک فرد کے جسم میں ٹورین کی مقدار میں عموماً ایک تہائی کمی آتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں