اسلام آباد (بزنس رپورٹر)مالی سال 2023-24کیلئے وفاقی بجٹ میں انفارمیشن و ٹیکنالوجی کی برامدات پر فری لانسرز کو سیلز ٹیکس رجسٹریشن اور گوشواروں سے مستثنی قرار دیا گیا ،فری لانسرز اپنی برامدات کے ایک فیصد کے برابر مالیت کے سافٹ ویئر اینڈ ہارڈ ویئر بغیر کسی ٹیکس کے درامد کر سکیں گے۔
پاکستان ٹائم کےمطابق ائی ٹی سروسز پر سیلز ٹیکس کی موجودہ شرح کو 15فیصد سے کم کر کے 5فیصد کر دیا گیا ہے،انفارمیشن و ٹیکنالوجی کی برامدات کو بڑھانے کیلئے انکم ٹیکس کی 0.25فیصد کی رعایتی شرح 30جون 2026تک جاری رہے گی،کاروباری ماحول میں ا?سانیاں پیدا کرنے کیلئے 24ہزار ڈالر تک سالانہ ایکسپورٹ پر فری لانسرز کو سیلز ٹیکس رجسٹریشن اور گوشواروں سے مستثنی قرار دیا گیا ہے،فری لانسرز اپنی برا?مدات کے ایک فیصد کے برابر مالیت کے سافٹ ویئر اینڈ ہارڈ ویئر بغیر کسی ٹیکس کے درا?مد کر سکیں گے، ان درا?مدات کی حد 50ہزار ڈالر سالانہ مقرر کی گئی ہے۔
