ممکنہ طوفان کا خدشہ،تمام امتحانات ملتوی

کراچی(سٹاف رپورٹر)کراچی میں ممکنہ سمندری طوفان ”بپر جوائے“ کے پیش نظر تمام امتحانات ملتوی کردیے،دوسری طرف سندھ حکومت طوفان سے بچنے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کرنے میں مصروف ہے اورتمام اداروں میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے حفاظتی اقدامات بڑھا دیئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:بائپر جوائے نے ہندوستان میں تباہی مچا دی،اتنی ہلاکتیں کہ پریشانی کی حد نہ رہے
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق ”بحیرہ عرب میں موجود ’بپر جوائے‘ نامی سمندری طوفان اب انتہائی شدید سائیکلون میں تبدیل ہو گیا ہے اور اس کا رخ بدستور پاکستان اور انڈیا کے ساحلی علاقوں کی جانب ہے ۔بھارت میں طوفان نے تباہی مچانی شروع کر دی ہے جبکہ کراچی میں تمام حفاظتی اقدامات بڑھا دیئے گئے ہیں ۔خطرناک طوفان کے پیش نظر کراچی کی انتظامیہ نے شہر قائد میں ہونے والے تمام امتحات منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔کمشنر کراچی نے سمندری طوفان کے پیش نظر تعلیمی سرگرمیاں ملتوی کردیں۔کمشنر کراچی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق کل سے تمام امتحانات اور تعلیمی سرگرمیاں ملتوی کردی گئیں، طوفان کے خاتمے تک تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔کمشنر کے نوٹیفکیشن کے مطابق انسانی جانوں کا ضیاع بچانے کے لیے فیصلہ کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ تمام امتحانات، تعلیمی سیمیناز، سمر کیمپس اور دیگر سرگرمیاں 14 جون سے طوفان ٹلنے تک ملتوی رہیں گی۔

مزید پڑھیں:سمندری طوفان ، کیٹی بندر سے لوگوں کو زبردستی نکالنا پڑا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں