shell

معیشت کیلئے ایک اور بری خبر،امریکی کمپنی شیل پٹرولیم کا پاکستان سے جانے کا فیصلہ

کراچی (کامرس رپورٹر)معیشت کیلئے ایک اور بری خبر،امریکی کمپنی شیل پٹرولیم نے پاکستان سے جانے کا فیصلہ کرتے ہوئے اپنے شیئر فروخت کرنے کا اعلان کر دیا،وجوہات میں انتہائی غیر یقینی سیاسی ماحول،ریگولیٹڈ مارکیٹس،کیپیٹل کنٹرول،درآمدی پابندیاں،پالیسی میں عدم مطابقت اور زیادہ ٹیکس شامل ہیں۔

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں

”پاکستان ٹائم“ کے مطابق پٹرولیم کمپنی شیل پاکستان نے بدھ کے روز جاری ایک خط میں کہا ہے کہ پیرنٹ کمپنی شیل گروپ میں اپنے حصص فروخت کر رہی ہے،جس کی منظوری بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں دی جا چکی ہے۔شیل پیٹرولیم کمپنی (SPCO)، شیل گروپ کی پیرنٹ کمپنی ہے جو 77 فیصد مقامی آپریشنز کی مالک ہے۔کمپنی کو 2022 میں ایکسچینج ریٹ،پاکستانی روپے کی قدر میں کمی اور واجب الادا وصولیوں کی وجہ سے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ایس پی ایل نے سٹاک ایکسچینج کیلئے جاری کئے گئے ایک نوٹس میں کہا کہ شیل پاکستان لمیٹڈ (ایس پی ایل) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی 14 جون 2023 کو ہونے والی بورڈ کی میٹنگ میں شیل پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ(ایس پی سی او) نے ایس پی ایل میں اپنی شیئر ہولڈنگ فروخت کرنے کے ارادے سے مطلع کیا ہے۔فی الحال یہ واضح نہیں کہ ایس پی سی او اپنا کتنا حصہ فروخت کر رہا ہے۔نوٹس میں کہا گیا کہ اس اعلان سے ایس پی ایل کے موجودہ کاروباری آپریشنز پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، جو بدستور جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں