سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں

پاکستانی لڑکی کرن کھتری نے یوٹیوب سے تیاری کرکے سی ایس ایس پاس کرلیا

تھرپارکر(وقائع نگار خصوصی) ہونہار طالبہ کرن کھتری نے یوٹیوب سے تیاری کرکے سی ایس ایس کا امتحان پاس کر کے ایسا کام کردکھانے والی ضلع کی پہلی لڑکی بن گئیں ،کرن کھتری کا تعلق تھرپارکر کے شہر مٹھی سے ہے اور اس نے ایم بی بی ایس کے بعد یوٹیوب کے ذریعے سی ایس ایس کی تیاری کی۔

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں
پاکستان ٹائم کے مطابق کرن کھتری نے بتایا کہ ”میں تھرپارکر کی واحد اور پورے سندھ سے تاحال سی ایس ایس کرنے والی تیسری ہندو لڑکی ہوں۔میں پولیس سروسز میں جانا چاہتی تھی لیکن مجھے ان لینڈ ریونیو کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ”ہاﺅس جاب کے دوران مجھے احساس ہوا کہ پاکستان میں ڈاکٹروں کے لیے حالات بہتر نہیں ہے، چنانچہ میں نے سی ایس ایس کی تیاری شروع کر دی۔ میں نے کسی اکیڈمی جانے کی بجائے مٹھی میں اپنے گھر بیٹھ کر ہی تیاری کی۔ میں نے زیادہ تر تیاری یوٹیوب پر موجود ا?ن لائن کلاسز سے کی۔ میرے والد محکمہ تعلیم میں ڈپٹی ڈائریکٹر ہیں۔ انہوں نے بھی اس میں میری کچھ مدد کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں