sethi

”اب تیرا کیا ہو گا کالیا“نجم سیٹھی کے دور کا خصوصی آڈٹ کرانے کا فیصلہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کی مشکلات کا دور شروع ،وفاقی وزیر نے ان کے دور کا خصوصی آڈٹ کرانے کیلئے آڈیٹرجنرل کو خط لکھ دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر احسان مزاری نے خط میں لکھا ہے کہ آڈیٹر جنرل پی ایس ایل 8کا فوری آڈٹ شروع کریں،نجم سیٹھی کے دور میں ہونے والے اخراجات کا مکمل آڈٹ کرایا جائے،نجم سیٹھی اور عارضی مینجمنٹ کمیٹی ارکان کو دی جانے والی مراعات کا بھی جائزہ لیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:”اتحادی خربوزے کا رنگ چڑھ گیا“سابق امریکی صدر ٹرمپ کی بھی خفیہ آڈیو لیک سامنے آ گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں