اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی پر مسلم امہ سراپا احتجاج بن گئی ،دنیا بھر میں احتجاج جاری،واقعہ پراو آئی سی کا خصوصی اجلاس ،مشترکہ لائحہ عمل بنانے پر اتفاق کر لیا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق سویڈن کے ملعون کی مذموم حرکت پر دنیا بھر کے مسلمانوں میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے ،مختلف ممالک میں لاکھوں لوگوں نے احتجاجی مظاہرے کیے اور سویڈن کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا ،او آئی سی کے خصوصی اجلاس میں ستاون مسلم ملکوں نے ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے مشترکہ لائحہ عمل بنانے پر اتفاق کیا،سکر ٹری جنرل حسین طحٰہ نے کہا کہ قرآن پاک اور رسول اکرمﷺ کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔
یہ بھی پڑھیں : مسلمان سویڈن مصنوعات کا بائیکاٹ ،ملعون کوانجام تک پہنچا کر دم لیں،سبطین خان