لاہور (کورٹ رپورٹر)ہائی کورٹ نے پنجاب کی19یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کے انٹرویوز روکنے کے متعلق تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔

ڈاکٹر سید غزالی نے ایڈووکیٹ طاہر سعید رامے کی وساطت سے درخواست دائر کی تھی ، جسٹس عاصم حفیظ نے اس درخواست پر22مئی کو حکم امتناعی جاری کیا تھا۔ہائی کورٹ کے سنگل بنچ نے اب اسکا تفصیلی فیصلہ جاری کردیاہے۔
فیصلے میں قراردیا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017کے تحت نگران حکومت کے پاس ان تقرریوں کااختیار نہیں ہے۔ الیکشن کمیشن کے وکیل کی طرف سے دیے گئے خط کو بھی تحریری فیصلے کاحصہ بنایا گیا ہے۔ خط میں کہا گیا کہ نگران پنجاب حکومت نے الیکشن کمیشن کی اجازت کے بغیر وائس چانسلرز کے انٹرویوز شروع کیے جبکہ نگران حکومت کو ہم نے انٹرویوز منعقد کرنے کی اجازت نہیں دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستانی نژاد طالبعلم نے امریکا میں صدارتی ایوارڈ جیت لیا