نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک )ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے جانے اور پھر تباہ ہونیوالی آبدوز کے مسافر آخری لمحات میں گہرے سمندرمیں موسیقی سنتے رہے، یہ دعویٰ امریکی اخبار نے مسافروں کے آخر ی لمحات سے متعلق اپنی رپورٹ میں کیا۔
رپورٹ کے مطابق آبدوز کے مسافروں کو سفر سے ایک روز قبل ہلکی غذا کھانے اور کافی نہ پینے کی ہدایات کی گئیں، سردی اور نمی سے بچنے کیلئے گرم ٹوپی اور موٹی جرابین پہننے کا کہا گیا۔ رپورٹ کے مطابق سفر سے لطف اندوز ہونے کیلئے مسافروں کو بلوٹوتھ سپیکر پر چلانے کیلئے اپنے پسندیدہ گانے اپنے فون پر لوڈ کرنے کو بھی کہا گیا۔ امریکی اخبار نے خوفناک حادثے میںجان سے ہاتھ دھونے والیپاکستانی باپ بیٹے کی سفر سے قبل لی گئی تصویر بھی جاری کر دی ، شہزادہ داد اور سلیمان لائف جیکٹ پہنے اور دیگر حفاظتی اقدامات کئے ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں :قرآن پاک کی بے حرمتی ، سعودی عرب نے وہ کام کردکھایا جو کوئی اور مسلمان ملک نہ کرسکا