چائنہ کے ساتھ بارٹر ٹریڈ؟سیکرٹری تجارت نے پریشان کن بات کہہ دی

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)سیکرٹری تجارت نے واضح کیا ہے کہ بارٹر ٹریڈ کیلئے پہلی ترجیح افغانستان، ایران اور روس ہیں، چین کے ساتھ فوری طور پر بارٹر ٹریڈ کا کوئی امکان نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:”ہاتھی کے دانت کھانے کے اور دکھانے کے اور“الیکٹرک گاڑیوں کی ڈیوٹی میں کمی کے بعد حکومت نے ٹیکس وصولی کا نیا فارمولہ تیار کر لیا
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے تجارت کے اجلاس میں سیکرٹری تجارت نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ بینکنگ کا کوئی ایشونہیں، کرنسی سوائپ کا کوئی معاملہ نہیں ہے۔ چین سے زیادہ تر تجارت شپنگ کے ذریعے ہوتی ہے۔ چیئرمین کمیٹی نے پوچھا کہ کونسے ایسے ممالک ہیں اور سیکٹرز ہیں جن کے ساتھ پاکستان کام کرسکتا ہے؟ اس پر سیکرٹری تجارت نے کہا کہ بارٹر ٹریڈ والے ممالک کے ساتھ فنانشل ٹرانزیکشن کو لا کر معاملہ پیچیدہ نہیں کریں گے، اگر بارٹر ٹریڈ میں فنانشل ٹرانزیکشن کو شامل کیا تو کلیئرنس کے ایشوز ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں