گلوکار اسد عباس تاحال حکومتی امداد کے منتظر،علاج کے لیے کتنی رقم درکار؟ جانئے

گلوکار اسد عباس تاحال حکومتی امداد کے منتظر،علاج کے لیے کتنی رقم درکار؟ جانئے


فیصل آباد ( شوبز ڈیسک) پاکستانی گلوکار اسد عباس حکومتی امداد کے منتظر، گردے کے عارضے میں مبتلا گلوکار کو ڈاکٹرز نے کڈنی ٹرانسپلانٹ کا مشورہ دیا جس کے لیے پانچ کروڑ تک کی رقم درکار ہے۔
”پاکستان ٹائم” کے مطابق نجی چینل کے پروگرام میں پاکستانی گلوکار اسد عباس کی صحت کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ اسد عباس نے پروگرام میں فیصل آباد کے ڈائیلیسسز سنٹر سے شرکت کی۔ اسد نے اپنی صحت کے حوالے سے بتایا۔
اپنی صحت کے حوالے سے اسد عباس نے کہا کہ ان کی صحت کی موجودہ صورتحال یہ ہے کہ ہفتے میں4 سے5 مرتبہ ڈائیلیسسز ہوتا ہے ، پہلے ہفتے میں یہ عمل دو مرتبہ ہوتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہر چیز میں اللہ کی رضا ہے. میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔ اسد نے بتایا کہ 7 سال قبل ان کو بلڈ پریشر کی وجہ سے اس عارضے کا معلوم ہوا ۔ جب ٹیسٹ کروائے تو معلوم ہوا کہ ان کے دونوں گردے فیل ہوچکے ہیں۔

گلوکار نے بتایا کہ جب میری میڈیکل رپورٹس کا علم میرے گھر والوں کو ہوا تو گھر میں قیامت آگئی۔ انہوں نے بتایا کہ ڈیرھ سال تک ان کا اسلام آباد کے ایک نجی اسپتال میں ڈائیلیسسز ہوتا رہا جس کے بعد ہم نے مشورے سے کڈنی ٹرانسپلانٹ کی طرف گئے۔ انہوں نے کہا کہ میری تمام فیملی نے ٹیسٹ کروائے تو بڑے بھائی کا گردہ مجھ سے ٹرانسپلانٹ ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ 2 سال تک وہ اسلام آباد کے اسپتال میں زیر علاج رہے جس میں 5 کروڑ کے لگ بھگ خرچہ آیا۔ پھر جب صحت یاب ہوا تو فیصل آباد واپس آیا ۔ تاہم کچھ ہی عرصے بعد بھائی کا عطیہ کردہ گردہ بھی فیل ہوگیا۔ اس وقت سے آج تک میں ڈائیلیسسز پر ہوں۔
اسد نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی ٹیم ان کے پاس آئی تھی ، وزیر اعظم کی جانب سے بھی کوئی رسپانس نہیں ملا۔ اسد عباس کا کہنا تھا کہ انہوں نے دنیا بھر میں اپنے فن کے ذریعے پاکستان کا نام روشن کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں ملک کا نام اپنی آخری سانس تک روشن کرتا رہوں گا۔ اسد عباس نے سمندر پار پاکستانیوں سے بھی مدد کی اپیل کی ہے کہ وہ ان کے علاج کے لیے ان کی مدد کریں۔۔
پاکستان کے سینئر اداکار بہروز سبزواری نے اسد عباس کو ہمت دلاتے ہوئے کہا کہ آپ ہمت نہ ہاریں گا۔ آپ کی ہی طرح پاکستان کے نامور گلوکار عالمگیر بھی گردے کے عارضے میں مبتلا تھے ۔ انہون نے تقریبا 13 برس تک ڈائیلیسسز کروایا ، تاہم اب ان کا کڈنی ٹرانسپلانٹ ہوچکا ہے اور وہ صحت یاب ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاک اپنا دفتر پاکستان میں کھولنے جارہا ہے،وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی کا دعویٰ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں