لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکااشرف کا قومی ٹیم کی سری لنکا روانگی سے قبل کپتان بابر اعظم کو فون،ٹیم کی کامیابی کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ذکا اشرف نے بابر اعظم سے کہا کہ توقع ہے کہ ٹیم دورہ سری لنکا اور ایشیا کپ میں کامیابیاں سمیٹے گی۔بابر اعظم نے ان کا شکریہ ادا کیا اور چئیرمین مینجمنٹ کمیٹی کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
یہ بھی پڑھیں : کرکٹ ورلڈ کپ ،قومی ٹیم بھارت جائے گی یا نہیں ،فیصلہ کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل