لنڈی کوتل میں علما کرام نے شادیوں میں بڑی پابندی عائد کردی

لنڈی کوتل میں علما کرام نے شادیوں میں بڑی پابندی عائد کردی

لنڈی کوتل(نیوز رپورٹر)زخہ خیل خیبر، لنڈی کوتل میں علما کرام کی جانب سے موسیقی پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
”پاکستان ٹائم” کے مطابق گزشتہ روز منعقدہ اجلاس میں علما نے متفقہ طور پر فیصلہ کرتے ہوئے شادیوں میں خواجہ سراں اور مقامی فنکاروں کی محفلوں پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔جاری اعلامیہ کے مطابق فیصلے کی خلاف ورزی کرنے والے کا نکاح نہیں پڑھایا جائے گا اور نہ ہی ان کے خاندان کے کسی میت کا جنازہ پڑھایا جائے گا۔اعلامیہ کے مطابق خلاف ورزی کرنے والے خاندان کے ساتھ کوئی ہمدردانہ تعلقات نہیں رکھے جائیں گے۔متفقہ فیصلے میں ہوائی فائرنگ پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:”ایک ہاتھ میں تسبیح اور دوسرے ہاتھ سے ۔۔۔۔“ساجد میر کا عمران خان کو پلے بوائے قرار دیتے ہوئے ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں