نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی شمالی اور مغربی ریاستوں میں طوفانی بارشوں اور اس کے نتیجے میں آنے والے سیلاب نے تباہی مچا دی،ہزاروں گھر پانچ سے 12فٹ پانی میں ڈوب گئے ،سیلابی صورتحال اور لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے 25افراد ہلاک جبکہ ہزاروں بے گھر ہو گئے،دریاوں میں طغیانی کے باعث کئی گھر تباہ ہو گئے ،مودی سرکار نے ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے فوج کو طلب کر لیا،ائیرپورٹ بند نظام بجلی معطل ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ کا مودی کو بڑا جھٹکا،مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی پر 5 رکنی بینچ تشکیل،روزانہ سماعت
انڈین میڈیا کے مطابق ہندوستان کی شمالی اور مغربی ریاستوں میں گذشتہ دو دنوں سے جاری موسلا دھار بارش نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا ہے،پنجاب،ہریانہ،دہلی،اتر پردیش،اترا کھنڈ اور مغربی ہمالیائی خطے میں شدید بارشوں سے لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ دریاوں میں طغیانی کے باعث کئی پل اور مکانات بہہ گئے ہیں۔ہریانہ میں بھی موسلادھار بارش سے نظام زندگی درہم برہم ہو گیا ہے،دہلی سے ملحقہ گروگرام سے سامنے آنے والی ویڈیوز میں پورا شہر تالاب کا منظر پیش کر رہا ہے،اب تک کی اطلاعات کے مطابق سیلابی صورتحال اور لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے 25 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔بارشوں سے ہائی وے،ریل اور فضائی سفر شدید متاثر ہو گیا ہے،ان ریاستوں میں سکول،کالجز اور یونیورسٹیاں تین دن کے لئے بند کردی گئی ہیں۔بھارتی ریاست گجرات میں اب تک حالیہ بارشوں سے 55 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔مودی سرکار نے ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے فوج سے مدد مانگ لی ہے جبکہ تمام امدادی اداروں کو ہنگامی حالات سے نبٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ مزید دو روز جاری رہے گا جس سے حالات مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں : چین میں سکول پر حملہ ،3 ننھے طلبہ سمیت 6 افراد ہلاک