سرکاری یونیورسٹیوں میں وائس چانسلر ز کی تعیناتی، پنجاب حکومت کی سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا مسترد، فریقین کو نوٹس جاری

سرکاری یونیورسٹیوں میں وائس چانسلر ز کی تعیناتی، پنجاب حکومت کی سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا مسترد، فریقین کو نوٹس جاری

لاہور(کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے صوبے کی یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی تعیناتی کالعدم کرنیکے کے فیصلے کیخلاف پنجاب حکومت کی اپیل پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے،عدالت نے سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا مسترد کر دی،انٹرا کورٹ اپیل میں سنگل بنچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق نے اپیل میں موقف اپنایا کہ جسٹس عاصم حفیظ نے پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں وائس چانسلر کی تقرری کالعدم قرار دی،سنگل بنچ نے نگران حکومت کے وائس چانسلرز کی تعیناتی کے پراسس کو غیر قانونی قرار دیا،سنگل بنچ نے قرار دیا تھا کہ نگران حکومت کو اہم انتظامی نوعیت کے فیصلے کرنے کا اختیار نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں