british herald report

برطانوی جریدے نے بھارتی جمہوریت کا بھانڈا پھوڑ دیا ،مودی کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی جریدے نے نام نہادبھارتی جمہوریت کا بھانڈا پھوڑ دیا ،مودی کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا۔
برطانوی جریدے برٹش ہیرالڈ کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک پر مودی سرکا ر کی مجرمانہ خاموشی کی وجہ انتہا پسندوں کی حمایت حاصل کرنا ہے،دو ماہ میں منی پور میں خانہ جنگی کے دوران ابتک 115افراد ہلاک 250سے زائد چرچ نذر آتش کیے جا چکے ہیں۔مسلمانو ں کو کچلنے کی پالیسی جاری ہے ،کئی ریاستوں میں حجاب پر پابندی عائد کی جا چکی ہے۔رپورٹ کے مطابق کشمیر کی خصوصی حیثیت کی ناجائز تنسیخ مودی کی ہندوتوا پالیسی کا ثبوت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : متحدہ عرب نے اسلامی سال کے آغاز پر سرکاری تعطیل کا اعلان کردیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں