قرآن مجید کی بے حرمتی پر چین کا بھی دوٹوک موقف آگیا

قرآن مجید کی بے حرمتی پر چین کا بھی دوٹوک موقف آگیا

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)چین نے ایک بار پھرمسلمانوں کی مقدس کتاب’ قرآن مجید‘ کو جلانے کے واقعے کی شدید مذمت کی اور کہاکہ تہذیبوں کے درمیان تنازعات اور دشمنی پیدا کرنے کے لیے نام نہاد “آزادی اظہار” کا کوئی جواز نہیں۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے روزانہ کی نیوز بریفنگ کے دوران بتایا کہ چین اس فوری بحث کے انعقاد کی حمایت اور قرآن کو نذر آتش کرنے کی شدید مذمت کرتا ہے، چین تہذیبوں کے درمیان باہمی احترام، جامعیت اور باہمی سیکھنے کا حامی اور ہر قسم کے اسلامو فوبیا کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : قرآن پاک کی بے حرمتی ، اسرائیلی صدرکی شدید مذمت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں