سیول (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی کوریا میں تین روز سے جاری طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی،ڈیم بھر گئے جبکہ ندی نالوں میں طغیانی آگئی،لینڈ سلائیڈنگ سے کم از کم سات افراد ہلاک اور چند لاپتہ ہوگئے جن کی آخری اطلاعات تک تلاش جاری تھی۔
یہ بھی پڑھیں:طوفانی بارشوں سے تباہی ،لال قلعہ اور سپریم کورٹ پانی میں ڈوب گئے
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈیڑھ ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا،شمالی چنگ چیونگ صوبے میں ڈیم اوور فلو ہونے سے پانی آبادیوں میں داخل ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے جس کے بعد ہزاروں افراد کو انخلا کی ہدایت کر دی گئی۔لینڈسلائیڈنگ اور سیلاب کے خطرے کے باعث بلٹ ٹرین سمیت تمام ٹرینوں کو بھی روک دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : قرآن پاک کی بے حرمتی ، اسرائیلی صدرکی شدید مذمت