دربار کے احاطہ سے انسانی ہڈیاں و ڈھانچہ برآمد، پولیس کی بھی دوڑیں لگ گئیں

دربار کے احاطہ سے انسانی ہڈیاں و ڈھانچہ برآمد، پولیس کی بھی دوڑیں لگ گئیں

چنیوٹ(کرائم رپورٹر) دربار کے احاطہ سے انسانی ہڈیاں و ڈھانچہ ملا ہے جس کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھی دوڑیں لگ گئیں ،باقیات قبضہ میں لیکر فرانزک کیلئے لاہور بھجوا دی گئیں۔
پاکستان ٹائم کو عینی شاہدین نے بتایا کہ دربار جیون شاہ کے قریب اس کے احاطہ سے انسانی ڈھانچہ ہڈیاں و باقیات برآمد ہو ئی ہیں جس کی وجہ سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا، پولیس کو اطلاع ملی تو وہ بھی موقع پر پہنچ گئی اور ڈھانچے کو اپنی تحویل میں لے کر ڈی ایچ کیوہسپتال چنیوٹ منتقل کیا گیا جہاں سے فرانزک کے لئے سیمپلز کو پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی (پی ایف ایس اے)لاہو ر روانہ کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:پرویز خٹک کی پریشانی میں مزید اضافہ،متعدد اراکین نے نئی جماعت سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں