بدقسمت آبدوز’ٹائیٹن ‘ پر فلم بنانے کی خبروں پر جیمزکیمرون کا بیان بھی آگیا

بدقسمت آبدوز’ٹائیٹن ‘ پر فلم بنانے کی خبروں پر جیمزکیمرون کا بیان بھی آگیا

لاس اینجلس (شوبز ڈیسک) ٹائی ٹینک جہاز دکھانے جانیوالی بدقسمت آبدوز ’ٹائیٹن ‘ پر فلم بنانے کی افواہوں پر ہالی ووڈ کے عالمی شہرت یافتہ ڈائریکٹر جیمز کیمرون کا بیان بھی آگیا اورایسی افواہوں کی تردید کر دی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق جیمز کیمرون نے میڈیا پر گردش کرتی خبروں پر خاموشی توڑ دی ہیں اور ان تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے انہیں افواہ قرار دے دیا ہے۔یادرہے کہ آبدوز کی تباہی کے کچھ ہی دن بعد یہ افواہیں زیرگردش تھیں کہ اس پر بھی جلد ہی ایک فلم بن جائے گی اور پھر اس کو ہالی ووڈ کیساتھ جوڑ دیاگیا تھا لیکن اب اس کی تردید آگئی۔

یہ بھی پڑھیں:جنوبی کوریا میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی،لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں