اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات پرانی حلقہ بندیوں پر ہی کرانے کا اعلان کر دیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق سپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ 12اگست کو اسمبلی تحلیل ہوئی تو 11اکتوبر سے پہلے الیکشن کرا دینگے،ہم تیار ہیں واٹر مارک پیپر لے لیا ہے،تمام اداروں سے رابطے میں ہیں۔سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے کہا کہ اگر نئی مردم شماری کا نوٹیفیکیشن ہوا تو قانون و آئین کے مطابق فیصلہ کرینگے۔
یہ بھی پڑھیں : مارشل لا لگا تو ہم مداخلت کریں گے