bahawalpur university scandal

بہاولپور یونیورسٹی سکینڈل،سرکش وائس چانسلرکے وارنٹ جاری

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں طالبات کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز کا سکینڈل ،قائمہ کمیٹی نے وائس چانسلر کے پیش نہ ہونے پر وارنٹ جاری کرنے کی ہدایت جاری کر دی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے تعلیم نے بہاولپور یونیورسٹی کے وی سی کے اجلاس میں نہ آنے پر برہمی کا اظہار کیا اور وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم جاری کر دیا ،چیئرمین ایچ ای سی نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ وی سی یونیورسٹی کسی کی بات نہیں سنتے ،اس بات کا نوٹس لیتے ہوئے کمیٹی نے ڈی پی او بہاولپور اور دیگر متعلقہ افرادکو کمیٹی میں طلب کر لیا ہے،چیئرمین قائمہ کمیٹی نے کہا ہے کہ اعلیٰ تعلیمی اداروں میں اس قسم کے واقعات کو کسی صورت برداشت نہیں کر سکتے۔قائمہ کمیٹی نے چیئرمین ایچ ای سی کو ان تمام معاملات کی نگرانی کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور میں فائرنگ،پبلک سروس کمیشن کاڈائریکٹر قتل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں