اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں مسلم لیگ ق کے رہنما چوتھی منزل سے گرکر جاں بحق ،چار دوستوں کو حراست میں لے لیا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پرسرار واقعہ وفاقی دارالحکومت کے علاقے تھانہ لوہی بھیر میں نجی ہاوسنگ سوسائٹی کے فیز 3 میں پیش آیا جہاں چوتھی منزل سے گرکر مسلم لیگ ق کے ضلعی رہنما میاں اللہ یار گڈگور جاں بحق ہوگئے۔پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا تاہم واقعہ قتل ہے یا حادثہ تحقیقات کی جارہی ہیں۔پولیس کے مطابق میاں اللہ یار چار دیگر دوستوں کے ہمراہ سوسائٹی میں موجود تھے ، واقعے کے فوری بعد چاروں دوستوں کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : جے آئی ٹی کو دھمکی، عمران خان پر ایک اور مقدمہ