اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور چین کا ڈیجیٹل کوریڈور شروع کرنے پر بھی اتفاق،ترقی کی نئی راہیں کھلنے کا امکان۔
نجی ٹی وی کے مطابق چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے کہا ہے کہ موجودہ دور ٹیکنالوجی کا ہے ،ہم نے چین پاکستان ڈیجیٹل کوریڈور شروع کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے، حالیہ برسوں میں آئی ٹی انڈسٹری کے اندر اقتصادی آپریشنز پر بہت زیادہ توجہ دی گئی، پاکستان کی نئی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز پرخاص توجہ ہے۔
