اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان کے اعلیٰ سرکاری حکام نے کالعدم تنظیم سے مذاکرات کیلئے شرط عائد کردی اور کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے مذاکرات کرنا ہیں تو ہتھیار ڈالے۔
وفاقی دارلحکومت میں میں افغانستان کے بارے میں اعلی سرکاری حکام نے صحافیوں کو بریفنگ دی جس دوران حکام کا کہنا تھا کہ کالعدم تحریک طالبان کے حوالے سے ریڈ لائنز واضح ہیں، وہ پہلے آئین پاکستان کو مانے اور جرائم میں ملوث افراد کو حوالے کرے، افغان طالبان اور کالعدم ٹی ٹی پی ایک دوسرے کے نظریاتی بھائی ہیں۔ حکام نے کہا کہ افغان طالبان نے بتایا ہے، وہ کالعدم ٹی ٹی پی پر ایک حد سے زیادہ دبا ﺅنہیں ڈال سکتے، افغان طالبان کا کہنا ہے زیادہ دبا ﺅڈالنے پر ٹی ٹی پی کے داعش میں شامل ہونے کا خطرہ ہے، پاکستان خطے میں امن کیلئے افغان طالبان سے رابطے میں ہے، افغانستان میں موجود ایک درجن کے قریب دہشتگرد گروپس پوری دنیا اور خطے کیلئے چیلنج ہیں۔