گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان کی بیرونی فنانسگ کیسی رہی؟ جانئے

گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان کی بیرونی فنانسگ کیسی رہی؟ جانئے

اسلام آباد( کامرس رپورٹر) گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان کی بیرونی فنانسگ منفی رہی ۔۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال بیرونی ذرائع سے فنانسنگ منفی رہی، بیرونی فنانسنگ منفی ہونے کی بڑی وجہ حکومت کے اسٹیٹ بینک سے قرض لینے پر پابندی اور آئی ایم ایف پروگرام کا معطل ہونا تھا۔ حکومت کو مقامی بینکوں اور نان بینک ذرائع سے کمرشل قرض لینا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں:روس سے گندم کا پہلا جہاز پاکستان پہنچ گیا

پہلے 9 ماہ کے دوران بیرونی فناسنگ 682 ارب روپے منفی رہی، جبکہ مالی سال 22-2021 کے دوران بیرونی فنانسنگ 1.178 ٹریلین رہی۔مالی سال 22-2021 کے دوران مقامی ذرائع سے فنانسنگ 4.4 ٹریلین اور بیرونی فنانسنگ 1.33 ٹریلین روپے رہی۔ 22-2021 کے دوران مقامی فنانسنگ 2.37 ٹریلین روپے رہی تھی۔
ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ مالی سال کا پرائمری خسارہ جی ڈی پی کے 7 فیصد تک پہنچ سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں