مقبوضہ کشمیر (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت انٹرنیٹ کیبل اور ٹیلیفون سروسزکی بند ش میں دنیا بھر میں سرفہرست پر آگیا،مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں 2018 سے اب تک 418 مرتبہ انٹر نیٹ اور ٹیلیفون سروسز معطل کی ہیں۔
بھارتی حکومت نے 5 اگست 2019 کو آرٹیکل 370 کی تنسیخ کے بعد کشمیر بھر میں انٹرنیٹ کیبل اور ٹیلیفون سروسز 5 فروری 2020 تک معطل کر دی تھی۔ ڈیڑھ سال تک جاری رہنے والی انٹرنیٹ بندش دنیا بھر میں طویل ترین بندش ہے۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق 18مہینوں تک جاری انٹر نیٹ کی بندش نے کشمیریوں کو پتھر کے دور میں دھکیل دیا۔وائس آف امریکا کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 4 سال کے دوران بھارت ذرائع ابلاغ کی بندش میں دنیا بھر میں سر فہرست ہے۔ 2022 میں دنیا بھر میں انٹر نیٹ کی 187 بندشیوں میں سے 84 بھارت میں اور 49 کشمیر میں ہوئیں۔
