لاہور(کامرس ڈیسک)پاکستان میں مسلسل تیسرے مہینے جون میں بھی سیلولر صارفین کی تعداد میں کمی کیساتھ ساتھ تھری جی اور فور جی کے صارفین کی تعداد میں بھی کمی ہوئی ہے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق سیلولرصارفین کی تعداد مئی کے آخر تک 192اعشاریہ 27ملین تھی جو جون کے آخر تک کم ہو کر 190اعشاریہ 95ملین ہو گئی۔تھری جی اور فور جی صارفین کی تعداد مئی کے آخر تک 124اعشاریہ 11ملین تھی جو جون کے آخر میں کم ہو کر 123اعشاریہ 07ملین تک پہنچ گئی۔پی ٹی اے کے اعداد و شمار کے مطابق ماہانہ نیکسٹ جنریشن موبائل سروس کی رسائی مئی کے آخر تک 52 اعشاریہ 3فیصد سے بڑھ کر جون کے آخر تک 52اعشاریہ 34 فیصد ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں:گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان کی بیرونی فنانسگ کیسی رہی؟ جانئے