بیرون ملک کریڈٹ، ڈیبٹ کارڈ پر ٹیکس میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا

بیرون ملک کریڈٹ، ڈیبٹ کارڈ پر ٹیکس میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا

اسلام آباد ( کامرس رپورٹر) بیرون ملک کریڈٹ، ڈیبٹ کارڈ پر ٹیکس 400 فیصد بڑھا دیا گیا ہے۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق ٹیکس دہندگان کےلیے کریڈیٹ، ڈیبٹ کارڈ پر ٹیکس ایک فیصد سے بڑھ کر 5 فیصد کردیا گیا ہے۔رجسٹرڈ مگر ٹیکس نہ دینے والے افراد کےلیے کریڈٹ، ڈیبٹ کارڈ پر ٹیکس 2 سے بڑھا کر 10 فیصد کردیا گیا ہے۔ایف بی ا?ر کا کہنا ہے کہ ٹیکس غیر رہائشی پاکستانیوں کی طرف سے بیرون ملک بڑی رقم کی منتقلی کے باعث بڑھایا گیا ہے۔ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ کریڈٹ، ڈیبٹ کارڈ پر ٹیکس کی شرح غیر ملکی سرمائے کی بیرون ملک منتقلی روکنے کےلیے بڑھائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان کی بیرونی فنانسگ کیسی رہی؟ جانئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں