tariq launched

پاک بحریہ کو سلام پاکستان کا نیا جنگی جہاز ”طارق“لانچ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور ترکیہ کے تعاون سے تیار کیے گئے جنگی جہاز ”طارق “ کو لانچ کر دیا گیا ،وزیراعظم شہباز شریف اور ترک نائب صدر سادات یلماز نے ”طارق“ کو لانچ کیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق جدید ترین بابر کلاس ملجم کارویٹ ”پی این ایس طارق“سطح آب،زیر آب اور زمین پر مار کرنے والے میزائلوں سے لیس ہے،ہیلی کاپٹر کے زریعے حملہ کرنے کی صلاحیت رکھنے والا یہ جنگی جہاز کیمپ کاپٹر سے لیس ہے،بحری جہاز جدید ترین ریڈارز ،سینسرز اور مہلک ہتھیاروں سے لیس ہے جو ہر قسم کے حالات میں ہر طرح کے دشمنوں سے نبرد آزما ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ”طارق“ کی لانچنگ تقریب میں ترک نائب صدر بھی شریک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں