جدہ(بیورو رپورٹ)سعودی عرب میں سیکیورٹی اداروں نے گاڑیاں چوری کرنے کے الزام میں بڑے گینگ کو گرفتار کر لیا ،زیر حراست ملزموں میں 13 پاکستانی بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان سے منشیات لے جانے کی کوشش میں غیرملکی باشندہ پکڑا گیا
سعودی پولیس کے مطابق گاڑیوں چوری کے الزام میں 13 پاکستانی شہری گرفتار کرلئے گئے ہیں، جب کہ گاڑی چوری کرنے پر دو شامی شہری بھی گرفتار کئے گئے ہیں۔سعودی پولیس کے مطابق 13 پاکستانیوں کو سعودی عرب میں گاڑیاں چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے، جب کہ دو شامی شہری بھی اس جرم میں گرفتار کئے گئے ہیں۔ جدہ پولیس نے ملزمان کو پبلک پروسیکیوشن کے حوالے کر دیا ہے۔سعودی پولیس کے مطابق ملزمان اب تک 19 چھوٹی بڑی گاڑیاں چوری کر چکے ہیں، ملزمان گاڑیوں کو چوری کرکے اور ان کے پرزے سیل کر دیتے تھے۔