یوٹیوب انفلوئنسر کو پلےسٹیشن مفت بانٹنے کااعلان کرنا مہنگا پڑگیا

یوٹیوب انفلوئنسر کو پلےسٹیشن مفت بانٹنے کااعلان کرنا مہنگا پڑگیا

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک ) ایک یوٹیوبر کو مفت پلے سٹیشن اور دیگر چیزیں بانٹنےکا اعلان کرنا مہنگا پڑگیاجس کے بعد ہزاروں افراد نیویارک کے مین ہیٹن پر یونین سکوئر پہنچ گئے۔

بھاری تعداد میں لوگوں کے امڈ آنے پر ہجوم کو قابو کرنےکے لیے پولیس سے مدد لینا پڑی تو مجمع نے پولیس پر بوتلیں اور کرسیاں پھینکیں، جھڑپوں سے اطراف کی گلیاں میدان جنگ بن گئیں اور دھوئیں کے بم بھی پھینکے گئے۔ پولیس نے ہنگامہ آرائی اور افراتفری پر اکسانے کے الزام میں انفلوئنسر کاس نیٹ کو گرفتار کرلیا۔ ہنگامہ آرائی اور گاڑیوں کو نقصان پہنچانے پر 65 سے زائد افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا اور مزید پوچھ گچھ جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں