بیت اللہ کے خطیب و امام الشیخ ڈاکٹر بندر بلیلہ کے والد گرامی انتقال کر گئے

مکہ مکرمہ(بیورو رپورٹ)مسجد الحرام کے امام وخطیب ممتازعالم دین الشیخ ڈاکٹربندربلیلہ کے والد انتقال کر گئے۔
سعودی میڈیا ذرائع کے مطابق ممتازعالم دین شیخ ڈاکٹر بندر بلیلہ کے والد کا انتقال آج صبح سویرے مختصر علالت کے بعد ہو گیا۔ان کی نمازجنازہ بعد نماز ظہر بیت اللہ میں ادا کی گئی جس میں اہم سعودی شیوخ،حکومتی ذمہ داران اور علماء و مشائخ سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی بعد ازاں انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔پاکستان علماء کونسل کے سربراہ علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی،وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود،سینیٹر پروفیسر ساجد میر،مفتی محمد تقی عثمانی سمیت پاکستانی علماء نے امام کعبہ الشیخ ڈاکٹر بندر بلیلہ کے والد گرامی کے انتقال پر ان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے بلندی درجات کی دعا کی ہے۔
واضح رہے کہ شیخ ڈاکٹر بندر بلیلہ کئی اعزازات کے حامل ہیں۔وہ 2013 سے مسجد الحرام مکہ مکرمہ کے امام و خطیب ہیں۔اس کے علاوہ وہ طائف یونیورسٹی کے معاون پروفیسر اوراسلامی علوم کے ماہر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں